Friday, March 29, 2024

92نیوز کی پلازمہ عطیہ مہم سے متاثر پولیس اہلکار پلازمہ عطیہ کرنے پہنچ گیا

92نیوز کی پلازمہ عطیہ مہم سے متاثر پولیس اہلکار پلازمہ عطیہ کرنے پہنچ گیا
June 24, 2020
حیدرآباد (92 نیوز) 92 نیوز کی پلازمہ عطیہ مہم سے متاثر ہوکر کورونا وائرس کو شکست دینے والا پولیس اہلکار پلازمہ عطیہ کرنے سول اسپتال حیدرآباد پہنچ گیا۔ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لئے 92 نیوز کی پلازمہ عطیہ کرنے کی مہم سے متاثر ہوکر کورونا وائرس کو شکست دینے والا ایک اور پولیس اہلکار آفتاب احمد پلازمہ عطیہ کرنے سول اسپتال پہنچ گیا، پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے تمام افراد اس مہم کا حصہ بنیں۔ لمس لیبارٹری بلڈ بنک کے انچارج کا کہنا تھا کہ ایک پلازمہ کورونا کے تین مریضوں کو لگایا جاتا ہے، پلازمہ لگنے سے مریض جلد صحت یاب ہوجاتا ہے۔ سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک 21 افراد کو پلازمہ لگایا جا چکا ہے جن میں زیادہ تر مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔