Friday, May 17, 2024

92نیوز کی سالگرہ پر ہال روڈ لاہور کی تاجربرادری نے کیک کاٹا

92نیوز کی سالگرہ پر ہال روڈ لاہور کی تاجربرادری نے کیک کاٹا
February 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) اعتماد اور سچائی کے چار سال  مکمل ہونے پر لاہور کی تاجر برادری نے بھی  92 نیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹا ، تقریب کے شرکا نے 92 نیوز کے کردار اور تاجر برادری کی آواز بننے کے عمل کو سراہا ۔ 92 نیوز کی سالگرہ پر لاہورمیں ہال روڈ کی تاجر برادری نےکیک کاٹا اور92 نیوز کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔ تاجررہنماؤں کاکہنا تھاکہ 92 نیوز کے مالکان اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ، 92 نیوز بہت کم وقت میں ملک کے بہترین چینلز کی صف میں کھڑا ہے ۔ تقریب کے شرکا نے 92 نیوز کے بہترمستقبل کے لئے نیک خواہشات کااظہاربھی کیا۔