Monday, May 13, 2024

92نیوز کی خبر پر ایکشن ، کراچی میں قبرستان کیلئے زمین مختص کرنے کا فیصلہ

92نیوز کی خبر پر ایکشن ، کراچی میں قبرستان کیلئے زمین مختص کرنے کا فیصلہ
September 27, 2019
 کراچی (92 نیوز) ہر خبر پر اثر، 92 نیوز کی ایک اور خبر پر سندھ سرکار نے ایکشن لے لیا۔ کراچی میں قبرستان کیلئے زمین مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ فیصلہ چیف سیکرٹری سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا جس میں کمشنر کراچی، ڈی جی کے ڈی اے، میونسپل کمشنر سمیت متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ میونسپل کمشنر نے بریفنگ دی کہ اس وقت دو سو تین قبرستان ہیں جن کو کے ایم سی چلا رہا ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی آبادی سے قبرستان کی زمین کم پڑ رہی ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے ممبر ریونیو کو ہدایت دی کہ گڈاپ میں تین سو، بن قاسم دو سو، ضلع غربی دو سو اور ضلع شرقی میں سو ایکڑ زمین قبرستان کیلئے مختص کی جائے۔ سمری منظوری کیلئے جلد سندھ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ نائنٹی ٹو نیوز نے گذشتہ روز قبرستانوں کی کمی سے متعلق رپورٹ نشر کی تھی۔