Tuesday, April 23, 2024

‏92نیوز کی خبر پر ایکشن ، ایکسیئن قاضی عبدالرزاق کو فوری معطل کرنیکا حکم

‏92نیوز کی خبر پر ایکشن ، ایکسیئن قاضی عبدالرزاق کو فوری معطل کرنیکا حکم
April 18, 2019

کوئٹہ (92نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے 92 نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ایریگیشن کو ایکسیئن قاضی عبدالرزاق کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا ۔

محکمہ اینٹی کرپشن نےایکسیئن کورشوت لیتےرنگےہاتھوں  پکڑا مگر سیاسی مداخلت پردوبارہ رہا کردیاتھا۔

بلوچستان میں محکمہ اینٹی کرپشن کا رشوت خوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی گئی ، ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ الہ یار میں رشوت خوری کے گڑھ محکمہ آبپاشی کے دفتر پرچھاپہ مار کر ایکسیئن قاضی عبدالرزاق رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور 10 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

ستم ظریفی یہ کہ رنگے ہاتھو ں پکڑے جانے کے باوجود ملزم کو سیاسی مداخلت پر گرفتار نہ کیا جاسکا،  92نیوز پر معاملے کی خبر نشر کی گئی تو وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فوری نوٹس لیکر راشی ایکسیئن کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔