Wednesday, May 1, 2024

92نیوز کی خبر پر الیکشن کمیشن کا ایکشن ، پی کے 61 میں خواتین کی ووٹنگ شروع

92نیوز کی خبر پر الیکشن کمیشن کا ایکشن ، پی کے 61 میں خواتین کی ووٹنگ شروع
October 14, 2018
نوشہرہ (92 نیوز) نوشہرہ کے صوبائی حلقے پی کے 61 میں خواتین کو ووٹ پول کرنے سے روکنے کے معاملے پر  92نیوز کی خبر پر الیکشن کمیشن  نے نوٹس لے لیا اور خواتین کی ووٹنگ شروع ہو گئی۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کےعلاقہ نوشہرہ میں حلقہ  پی کے 61 کے ایک پولنگ سٹیشن میں خواتین کو ووٹ کے استعمال سے روک دیا گیا تھا۔  خواتین کو مقامی عمائدین کے مابین ایک معاہدے کے تحت ووٹ پول کرنے سے روکا گیا ۔ مقامی آبادی  کے مطابق پولنگ سے قبل ہی یہ طے کیا گیا تھا کہ اس پولنگ سٹیشن پر کوئی خاتون ووٹ پول کرنے نہیں آئے گی۔ پولنگ سٹیشن میں عملہ تو موجود رہا، سیکورٹی اہلکار بھی تعینات رہے مگر عملہ  ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا رہا اور کوئی خاتون  ووٹ ڈالنے نہیں آئی تاہم 92 نیوز کی خبر پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا اور خواتین کی ووٹنگ بحال ہو گئی۔