Friday, May 17, 2024

92نیوز کو سفر کا آغا ز کئے آج چار سال مکمل ہو گئے

92نیوز کو سفر کا آغا ز کئے آج چار سال مکمل ہو گئے
February 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) 92 نیوز   آج چار سال کا ہوگیا ، بے باک صحافت اور اعتماد کے 4سال  مکمل ہو گئے ۔ جی ہاں!ایچ ڈی سے ایچ ڈی پلس  ،ہولو گرام ٹیکنالوجی سے آگمینٹڈ نیوزروم  تک کے سفر  کیساتھ ساتھ  خبر اور خبر سے جڑے تمام حقائق،  سیاست  ، شوبز ، کھیل کے میدانوں  میں ہونے والے تمام  اتار چڑھاؤ ، تجزیئے ، تبصرے ،حالات کی ترجمانی کرتے پروگرام ، خوشگوار واقعات سے تلخ حقائق تک ، الیکشن ہوں یا بلوچستان میں  پینے کے پانی کا معاملہ ، آپریشن ردالفساد ہو یا کراچی میں رینجرز کی  شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں  ، یہ سب کچھ 92 نیوز کا طرہ امتیاز ہے ۔ اس سفر کے دوران 92 نیوز نے بے باک صحافت کے نئے معیار قائم کئے ، ملک میں  رونما ہونے والے تمام واقعات کو حقائق  اور پوری ذمہ  داری سے عوام تک پہنچایا  ۔ جدید ٹیکنالوجی سے  مزین  92 نیوز نے چار سال  قبل اپنے سفر کا  آغاز کیا ،ایچ ڈی سے ایچ ڈی پلس کا سفر طے کیا جبکہ اپنے دیکھنے والوں تک  ملک کے طول و عرض میں رونما ہونے والے تمام واقعات  پوری صحافتی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے  پہنچائے ۔ الیکشن 2018 سے  ملک میں جمہوریت کے نئے سفر کا  آغاز ہوا  ، 92 نیوز  نے قوم کو پل پل بدلتی صورتحال سے باخبر رکھا ۔ کس سیاسی جماعت کا پلڑا بھاری اور کون کھو رہا تھا عوام کی حمایت ،92 نیوز نے سب کچھ اپنی اسکرین پر دکھایا  جبکہ  ماہر تجزیہ کاروں نے الیکشن میں بدلتی صورتحال ،  نتائج اور متوقع حالات کے بارے میں اپنی آرا سے قوم کو آگاہ کیا ۔

ڈیم

ملک میں ڈیموں کی کتنی ضرورت ہے  92 نیوز نے تمام  صورتحال  سے قوم کو آگاہ کیا ، سابق چیف جسٹس اور وزیراعظم عمران خان کی آواز پر لبیک کہا اور میراتھن ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا ۔ بلوچستان میں  پینے کا پانی کا  مسئلہ سامنے آیا تو 92 نیوز بلوچ بھائیوں کی آواز بن گیا ، بھاگ ناڑی سے لیکر بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کہاں کہاں پانی کے مسائل ہیں، کہاں کہاں  انسان اور جانور ایک ہی جوہڑ سے پانی پینے پر مجبور ہیں 92 نیوز نے سب کچھ اپنی سکرین پر دکھایا ۔

آپریشن ردالفساد

92 نیوز نے ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف اس آپریشن  کے دوران کب کیا ہوا ، کہاں کتنے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اپنے انجام کو پہنچے   سب کچھ دکھایا ۔

سیاسی صورتحال

گزشتہ برس پاکستان کا سیاسی منظر نامہ بھی کا خاصا گرم رہا ، ن لیگی قیادت نواز شریف ، مریم نوا ز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی لندن سے واپسی اور گرفتاری  نے ملک میں ہل چل مچا دی  ۔ سیاسی رہنماؤں نے ایک دوسرے پرتابڑ توڑ  لفظی حملے کئے ۔ شہباز  شریف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری  اور پھر قومی اسمبلی  اور سینیٹ میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے ایک دوسرے پر لفظی حملے ،92 نیوز نے سب کچھ دکھایا مگر حقائق اور سچائی کے ساتھ  ۔ ملک میں کرپشن کے خلاف نیب کا اعلان جنگ  ، اہم لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق ، سلمان رفیق بیوروکریٹ فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی گرفتاریاں  ، الزامات کیا تھے ملزموں نے جواب کیا دیے  ، احتساب عدالتوں میں کیا  ہوا ؟،  سندھ میں منی لانڈرنگ کا سب سے بڑا کیس ،کتنے لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ،جے آئی ٹی نے منی لانڈرنگ کیس میں کیا رپورٹ جمع کرائی ،آصف زرداری اور فریال تالپور کتنی مرتبہ عدالت آئے  ۔ جعلی اکاؤنٹس کیس

نقیب اللہ قتل کیس

کراچی میں پیش آیا نقیب اللہ قتل کیس ، ا س کیس میں کب کون سا موڑ آیا، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور اُن کی ٹیم پر کون کون سے الزامات لگے  92نیوز نے اپنے دیکھنے والوں تک حقائق پہنچائے  ۔ پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سالہ ریکارڈ توڑا تو 92 نیوز ان خوشیوں میں بھی شامل ہوا ۔

سانحہ ساہیوال

پھر سب سے دلخراش واقعہ سانحہ ساہیوال ، بے گناہ خاندان کا گاڑی میں قتل ، حکومت وقت کا ری ایکشن ، 92 نیوز  نے پل پل کی خبر اپنے دیکھنے والوں کو دی  اور یوں  بے باک صحافت اور اعتماد کے  چار سال کا سفر  آج مکمل ہو گیا ۔

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں

اس سے پہلے کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں ، نائن زیرو پر چھاپہ اور وقاص علی شاہ نامی شخص کی  پر اسرار گولی سے  ہلاکت  ، اس معاملے سے جڑے اصل حقائق کیا تھے ، گولی کس نے  چلائی 92 نیوز نے سب سے پہلے حقائق پر سے پردہ اٹھایا۔ جبکہ احمد پور شرقیہ میں  آئل ٹینکر کو  آگ لگنے کا واقعہ اور اس میں ضائع ہونے والی قیمتوں جانوں کے حوالے سے بھی 92 نیوز نے سب پہلے اپنے دیکھنے والوں کو باخبر کیا  ۔ 92نیوز آئندہ بھی  لوگوں تک حقائق پہنچاتا رہے گا، اسی لیے ہم کہتے ہیں ہم ہیں 92 نیوز باخبرباوثوق۔