Friday, April 26, 2024

اگر لاک ڈاؤن کے باعث آپکے علاقے میں راشن کی کمی ہے تو 92 نیوز کو ویڈیو پیغام بھیجیں

اگر لاک ڈاؤن کے باعث آپکے علاقے میں راشن کی کمی ہے تو 92 نیوز کو ویڈیو پیغام بھیجیں
March 30, 2020

لاہور (92 نیوز) 92 نیوز نے ایک اور انسانیت دوست اقدام اٹھا لیا۔ حکام بالا تک  غریب اور مستحق افراد کا پیغام پہنچائے گا۔ اگر لاک ڈاؤن کے باعث آپکے علاقے میں راشن کی کمی ہے تو 92 نیوز کو فون نمبر 03341920278 پر اپنے اور علاقے کے نام کے ساتھ ویڈیو پیغام واٹس ایپ کریں۔

خدا کے حضور کورونا کے خاتمہ کے لئے دل سے دعا کیجئے۔ اپنا دعائیہ پیغام کی وڈیو بنا کر نائنٹی ٹو نیوز کے ساتھ شیئر کریں۔ ہم آپکی دعا میں ساری قوم کو شامل کریں گے اور یوں کورونا کے خاتمے کیلئے بہت ساری دعائیں خدا کے حضور جاکر اس وبا کے سامنے ڈھال بن جائیں گی۔

حدیث نبوی ہے اچھا مشورہ صدقہ ہے۔ آپ بھی اس صدقہ جاریہ میں شامل ہوں اور کورونا سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو قیمتی مشوروں سے نوازیں۔ اس عظیم مقصد میں شامل ہونے کیلئے اپنا مشورہ نائنٹی ٹو نیوز کو بھیجیں۔ ہم آپ کے مشورے کی قدر کرتے ہوئے اسے حکام بالا تک پہنچائیں گے۔

اور اگر آپکی گلی محلے کالونی یا علاقے میں خوراک کی اشد ضرورت ہے یا آپ ایسے گھروں سے واقف ہیں جہاں کورونا تو نہیں پہنچا لیکن فاقے آن پہنچیں ہیں تو ایسے علاقوں کے بارے میں آپ اپنا وڈیو پیغام نائنٹی ٹو نیوز کو بھیجیں تاکہ ہم آپ کی آواز حکمرانوں کے دروازے تک پہنچا سکیں۔