Thursday, April 25, 2024

92نیوز نے زندگیاں بچانے کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا

92نیوز نے زندگیاں بچانے کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا
June 9, 2020

اسلام آباد( 92 نیوز )پلازمہ عطیہ کریں قیمتی زندگیاں بچائیں، 92 نیوز نے زندگیاں بچانے کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کی سب سے بڑی مہم کا آغاز کر دیا ۔ ماہر امراض  خون ڈاکٹرطاہر شمسی نے 92 نیوز کی کاوش کو سراہا ، کہا کہ  کورونا سے صحتیاب ہونےوالےپلازمہ عطیہ کر کے کئی قیمتی زندگیاں بچا سکتے ہیں ۔

کورونا سے صحتیاب ہونےوالے شدید متاثرہ مریضوں کی زندگیاں بچاسکتےہیں، ڈاکٹرطاہرشمسی نے بھی 92 نیوز کی مہم کوخوب سراہا ، کہاکہ مشکل وقت میں نائنٹی ٹونیوز قومی ذمہ داری ادا کررہاہے۔

ڈاکٹر  طاہرشمسی نےکہا کہ صحتیاب ہونےوالے بلاجھجک پلازمہ عطیہ کرسکتےہیں ، اس سے دوسروں کی زندگیاں بچ سکیں گی اورعطیہ کرنے والے کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

پاکستان  میں 35 ہزار سےزائد افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکےہیں ، اب یہ افراد پلازمہ عطیہ کرکے دوسرے مریضوں کی زندگیاں بچانےمیں اہم کردار ادا  کرسکتےہیں۔

نائنٹی ٹو نیوز کی کورونا کو شکست دینے والی ٹیم اپنا پلازمہ عطیہ کرے گی۔