Saturday, April 20, 2024

92نیوز نے زندگیاں بچانے کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا

92نیوز نے زندگیاں بچانے کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا
June 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملکی میڈیا کی تاریخ میں پہلی بار 92 نیوز نے زندگیاں بچانے کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کی مہم کا آغاز کردیا، سب سے پہلے کورونا کو شکست دینے والی 92 نیوز کی ٹیم اپنا پلازمہ عطیہ کرے گی۔ اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کیلئے 03341920268 پر واٹس ایپ میسج کریں، 92 نیوز پلازمہ عطیہ کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ ’’ ہم ہیں نائنٹی ٹو آواز ہماری چار سو‘‘ زندگی بہت قیمتی ہے، پلازمہ عطیہ کریں قیمتی زندگیاں بچائیں، 92 نیوز نے زندگیاں بچانے کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کی مہم کاآغاز کردیا، جسم میں زندگی بن کر دوڑنے والا خون اب بنے گا شفا بھی۔ ملکی میڈیا کی تاریخ میں پہلی بار92 نیوز نے گھر سے مہم کا آغاز کردیا کیا، کورونا کو شکست دینے والی 92 نیوز کی ٹیم اپنا پلازمہ عطیہ کرے گی۔ نائنٹی ٹو نیوز کی پلازمہ عطیہ کرنے کی سب سے بڑی مہم کو ماہرامراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے سراہا ہے، کہتے ہیں کہ کورونا سے صحتیاب ہونے والے پلازمہ عطیہ کر کے کئی قیمتی زندگیاں بچا سکتے ہیں، مشکل وقت میں 92 نیوز قومی ذمہ داری ادا کر رہا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کی پلازمہ عطیہ کرنے کی مہم پر معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی ٹویٹ کردیا، کہتے ہیں کہ پلازمہ تھراپی کے حوصلہ افزا نتائج ہیں، حکومت نے کچھ عرصہ قبل ہی پلازمہ تھراپی کی اجازت دی تھی، کورونا سے صحت یاب افراد مختلف مراکز میں پلازمہ عطیہ کر سکتے ہیں۔ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کو شکست دینے والے آگے بڑھیں، قوم آپ کو پکار رہی ہے، پلازمہ عطیہ کرکے ہم وطنوں کی زندگیاں بچائیں، اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کیلئے 03341920268 پر واٹس ایپ میسج کریں، 92 نیوز پلازمہ عطیہ کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ 92 نیوز آپ کی نیک خواہش کو۔ کسی کے لیے خوشیاں کا سامان بنانے میں مدد دے گا۔