Wednesday, April 24, 2024

92نیوز نے دبئی میں جائیدادوں کے مزید مالک ڈھونڈ نکالے

92نیوز نے دبئی میں جائیدادوں کے مزید مالک ڈھونڈ نکالے
October 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران دبئی میں اربوں کی جائیدادوں کے مالک بن گئے۔  92نیوز نے دبئی میں جائیدادوں کے مزید مالک ڈھونڈ نکالے۔ پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد مسلم نے دبئی میں 16 جائیدادیں خریدی۔ سابق وزیر مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام 4 جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف سنگرعدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان کے نام پر 3 جائیدادیں ہیں۔ رضوانہ امین نے جائیدادوں کی ملکیت سے انکار کیا جبکہ ان کے ملازم نے نوٹس وصول نہیں کیا۔ عرفان مروت، دلدار چیمہ بھی دبئی جائیداد کی ملکیت سےانکاری ہیں۔ سابق لیگی سینیٹر انور بیگ کی اہلیہ ،سینیٹر تاج محمد آفریدی ،میر حسن تالپور، سابق سینیٹر عمار احمد خان بھی دبئی میں جائیدادوں کے مالک ہیں۔ مشرف کے سابق سیکرٹری طارق عزیز کی بیٹیاں اور سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی اہلیہ بھی دبئی میں جائیدادوں کی مالک نکلیں۔ کسٹم کلیکٹر شاہد مجید، ایف بی آر افسر واصف خان ، سابق ایکسین زاکم خان ،سرکاری افسر آغا مسعود عباس، زرعی ترقیاتی بنک کے ارشاد احمد اور کلیکٹر کسٹم واحد خورشید کی اہلیہ کے نام پر دبئی میں جائیدادیں ہیں۔