Friday, March 29, 2024

بنک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

بنک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
October 18, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں  سات  ملزم بینک سے پانچ لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے،92 نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ تفصیلات کےمطابق اولڈ سٹی ایریا رنچھوڑ لائن میں صبح بینک کھلتے ہی کھاتے داروں سے پہلے لٹیرے پہنچ گئے، گارڈ پر تشدد کیا اور اسلحہ چھین کر عملے کو یرغمال بنالیا۔ سات ملزموں نے بینک سے پانچ لاکھ چالیس ہزار روپے سمیٹےاور نو دو گیارہ ہوگئے، پولیس پہنچی اور شواہد حاصل کئے۔ نائنٹی ٹو نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی،جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ قمیض شلوار میں ملبوس ملزم بینک کاونٹر پر آیا اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کی۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی بینک عملے کو یرغمال بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،ملزموں نے تقریباً دو منٹ میں بینک میں لوٹ مارکی اور فرار ہوگئے۔