Sunday, May 19, 2024

92 نیوز کے پروگرام مقابل میں بہن بھائیوں کی فریاد آرمی چیف نے سن لی

92 نیوز کے پروگرام مقابل میں بہن بھائیوں کی فریاد آرمی چیف نے سن لی
July 17, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز حویلی لکھا کے بے بس و مجبور خاندان کی آواز بن گیا ۔ پروگرام مقابل میں پراسرار بیماری کے شکار بہن بھائی  کی ویڈیو نشر ہونے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاج کی ذمہ داری لے لی۔ بیماری کا شکار  بہن بھائی علاج کے لیے جگہ جگہ دھکے کھاتے رہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی بچوں کے لیے میڈیکل بورڈ بنا کر ٹرخاتے رہے ۔ گزشتہ روز اینکر پرسن رؤف کلاسرا نے اپنے پروگرام مقابل میں بے کس و مجبور بچوں کا ویڈیو پیغام نشر  کیا تھا ۔ بچوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں چیف آف آرمی اسٹاف سے مدد کی اپیل کی تھی ۔ نائنٹی ٹو نیوز پہلے بھی دُکھی و مجبور شہریوں کی آوازبنتا رہا ہے اور ہمیشہ بے بس و لاچار شہریوں کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچائی ہے ۔