Thursday, April 25, 2024

92 نیوز کے تجزیہ کار عارف نظامی نے اسد عمر کے استعفے کی خبر پہلے ہی دے دی تھی

92 نیوز کے تجزیہ کار عارف نظامی نے اسد عمر کے استعفے کی خبر پہلے ہی دے دی تھی
April 18, 2019

 لاہور (92 نیوز) سینیئر صحافی اور 92 نیوز کے تجزیہ کار عارف نظامی نے وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفے کی خبر پہلے ہی دے دی تھی۔

 نائنٹی ٹو نیوز نے ’’باخبر۔۔۔باوثوق ‘‘کا نعرہ ایک بار پھر سچ ثابت کر دکھایا۔ مقبول ترین پروگرام ’’ہو کیا رہا ہے‘‘میں اسدعمر کی وزارت خزانہ سے چھٹی کی خبر آٹھ اپریل کو ہی بریک کر دی تھی۔

 سنجیدہ حلقوں کے پسندید ترین پروگرام ’’ہوکیا رہا ہے‘‘میں معروف تجزیہ نگار عارف نظامی نے آٹھ اپریل کو انکشاف کیا کہ اسدعمر کو ہٹائے جانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ آئی ایم ایف پیکیج طے ہونے کے بعد وزارت واپس لے لی جائے گی۔

 پندرہ اپریل کو پروگرام ’’ہوکیا رہا ہے ‘‘میں ہی عارف نظامی نے اپنی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے آگے کی بات بھی بتا دی اور کہا اسد عمر کی چھٹی آئی ایم ایف پیکیج سے پہلے ہی ہو جائے گی جو حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی۔

 معروف تجزیہ نگار عارف نظامی نے اسی پروگرام میں وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کی خبر بھی بریک کی جس کی تصدیق مستعفی وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں کر دی ہے۔