Saturday, April 27, 2024

‏92 نیوز کی ڈالر بائیکاٹ مہم، معاشی ماہرین نے بھی حمایت کردی

‏92 نیوز کی ڈالر بائیکاٹ مہم، معاشی ماہرین نے بھی حمایت کردی
May 20, 2019
لاہور (92 نیوز) 92 نیوز کی ڈالر بائیکاٹ مہم کی معاشی ماہرین نے بھی حمایت کر دی ، کہتے ہیں مہم کامیاب ہوگئی تو پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ملکی معیشت لڑکھڑانے اور روپے کی مسلسل بے قدری پر قوم کی آواز بننے کا حق 92 نیوز نے ادا کیا ۔ 92 نیوز کی ڈالر بائیکاٹ مہم  اور امپورٹڈ پراڈکٹس کے بائیکاٹ کی  مہم  کومعاشی ماہرین نے بھی  موثر قرار دے دیا ، مزمل اسلم کہتے ہیں مہم کامیاب ہو گئی تو پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

نائنٹی ٹونیوز کی ڈالر بائیکاٹ مہم پر سوشل میڈیا صارفین کا لبیک

شاہدحسن صدیقی نے کہا کہ ڈالر مارکیٹ سے خرید کر بینکوں کے ذریعے باہر بھیجا جارہا ہے ،درآمد کی جانے والی بہت سی اشیا غیر ضروری ہیں۔ معاشی ماہر قیس اسلم کے مطابق ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کو پکڑنا چاہیے ،ذخیرہ اندوزی ملکی معیشت کو تباہ کرتی ہے۔ قیس اسلم نے مزید کہا کہ امیر لوگ غیرملکی اشیا خریدتے ہیں لگژری پراڈکٹس مہنگی کرنی چاہئے ، بیرون ممالک سے صرف ضروری اشیا خریدی جائیں۔