Wednesday, April 24, 2024

92 نیوز کی پلازمہ آگاہی مہم، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ

92 نیوز کی پلازمہ آگاہی مہم، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ
June 21, 2020
لاہور (92 نیوز) رگوں میں زندگی بن کر دوڑنے والا خون، اب بن رہا ہے شفا، 92 نیوز کی  پلازمہ آگا ہی مہم  کے بعد ملک بھر میں کورونا کو شکست دینے والے افراد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، اور خدا کرے ہم سب مل کر اس ان دیکھے دشمن کو شکست دے سکیں۔ اب تک پاکستان میں 59 ہزار 215 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے، صحت یاب ہونے والے یہ خوش نصیب افراد اگر ایک بار پلازمہ عطیہ کریں تو ایک لاکھ 18 ہزار 430 مریضوں کو شفا مل سکتی ہے۔ ’’ آگے آئیے، قدم بڑھائیے ‘‘۔ اپنا پلازمہ عطیہ کیجیے اورہم وطنوں کی زندگی بچائیں، پلازمہ عطیہ کرنے کے حوالے سے اگر آپ کو کوئی مسئلہ در پیش ہے تو 03341920268 پر واٹس ایپ کریں، 92 نیوز پلازمہ عطیہ کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ ملک کے مختلف شہروں کے پلازمہ کلیکشن سنٹرز کے دئیے گئے نمبز پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر بھی پلازمہ عطیہ کرنے سے متعلق 92 نیوز کی مہم کے حامی ہیں، کہا کورونا کو شکست دینے والے افراد پلازمہ عطیہ کرکے دوسروں کی زندگیاں بچاسکتے ہیں۔