Thursday, March 28, 2024

92 نیوز کی وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کیلئے کامیاب لائیو ٹیلی تھون

92 نیوز کی وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کیلئے کامیاب لائیو ٹیلی تھون
April 11, 2020
لاہور (92 نیوز) 92 نیوز کی وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کیلئے لائیو ٹیلی تھون کامیاب رہی۔ اندرون و بیرون ملک سے پاکستانیوں نے دل کھول کر فنڈ میں عطیات دیے، دو گھنٹے کی لائیو ٹرانسمیشن میں ریکارڈ پیسے اکٹھے کئے۔ وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روز 92 نیوز کی لائیو ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا تجربہ پیسہ اکٹھے کرنے کا سب سے زیادہ ہے، کورونا کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اثرات دنیا میں آرہے ہیں۔ لوگوں کو پتہ نہیں لاک ڈاؤن سے معاشرے کو کتنا نقصان ہوا۔ لاک ڈاؤن میں فیکٹریاں اور دکانیں بند کرنے کے اثرات آگے تک ہوتے ہیں۔ 92 نیوز ، لائیو ٹیلی تھون ، وزیراعظم ریلیف فنڈ ، پاکستانیوں ، بڑھ چڑھ کر عطیات ، لاہور عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اپنے لوگوں کو 2200ارب ڈالر کا ریلیف پیکیج دیا، جاپان نے ایک ہزار ارب ڈالر کا پیکیج دیا، جرمنی نے ایک ہزار یورو پیکیج دیا، پاکستان نے پورا زور لگا کر 8ارب ڈالر کا پیکیج دیا۔ 92 نیوز ، لائیو ٹیلی تھون ، وزیراعظم ریلیف فنڈ ، پاکستانیوں ، بڑھ چڑھ کر عطیات ، لاہور انہوں نے کہا کہ وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستانی دنیا میں سب زیادہ خیرات دینے والے ہیں، ہم خوش قمست  قوم ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں، دنیا میں پاکستانی سب سے زیادہ چیرٹی دیتے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2 ہفتے میں 144 ارب لوگوں میں تقسیم کیے، اپنے پاس محدود وسائل کو استعمال کر رہے ہیں، آنے والوں میں کورونا کے کیسز بڑھیں گے، کورونا وائرس بڑھنے کا خطرہ ہے، جو جتنا محدود ہے، اتنا ہی محفوظ ہے، بڑے گروپوں میں کورونا کے امکانات زیادہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہوگئی تو اسپتالوں میں اتنے وینٹی لیٹرز نہیں کہ علاج کرسکیں، لوگوں نے احتیاط کی تو مصیبت سے بچ جائیں گے، دنیا کے سب سے امیر شہرنیویارک کا بہت برا حال ہو گیا، نیو یارک کے حالات بھی دیکھ لیں وہ آج کچھ نہیں کرپا رہا۔ عمران خان بولے کہ لوگوں نے احتیاط کرنی ہے، عمررسیدہ افراد اور بچوں کے زیادہ متاثرہونے کا خدشہ ہے، کمزور طبقے پر پیسے خرچ کررہے ہیں، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے دے رہے ہیں، احساس پروگرام کے ذریعے 144 ارب روپے دے رہے ہیں، سب سے غریب گھرانوں کا ڈیٹا بیس بنایا ہوا ہے، احساس پروگرام میں مزید مستحقین کو شامل کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ بھی لوگوں کو پیسے چیک کر کے دیتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ 20 لاکھ کی مدد کررہے ہیں، تمام افراد کو چھان بین کرنے کے بعد منتخب کیا، فنڈز میں جو بھی پیسے آئیں گے سارا پیسہ مستحقین کو جائےگا، بدقسمتی سے آگے ضرورت مندوں کی لسٹ بڑھتی جائے گی، امداد کی تقسیم میں کوئی سیاسی وابستگی یا سفارش نہیں چلتی۔ احساس پروگرام کے تحت مستحق لوگوں کی نشاندہی کیلئے ویب سائٹ بنا رہے ہیں، سنٹرل پوائنٹ سے لوگوں کو گائیڈ کرنے کا طریقہ کار پہلی مرتبہ اپنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار اس سطح پر لوگوں کی امداد کی جارہی ہے، 3 سے 4 دن میں ڈاکٹروں تک حفاظتی کٹس پہنچ جائیں گی، پوری قوم کورونا کا مقابلہ کرنے والے ہیلتھ ورکرز کےساتھ ہے، فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے، ڈاکٹرز اور عملے کیلئے حفاظتی کٹس تین چار دن تک پہنچ جائیں گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہرچیز باہر سے منگوانے کی عادت پڑ چکی ہے، بدقسمتی سے صحت کے شعبے پر کبھی توجہ نہیں دی گئی، ڈاکٹرز کو جلد مکمل حفاظتی کٹ فراہم کریں گے، ایٹم بم بنا سکتے ہیں تو حفاظتی کٹس بنانا کونسا مشکل کام ہے، قوم مل کر ہی کورونا وائرس کو شکست دے سکتی ہے، میڈیکل آلات کیلئے زیادہ زور درآمدات پر رکھا گیا۔ ایک صوبے نے لاک ڈاؤن میں پہل کی، فوری لاک ڈاؤن کرنے کے فیصلوں سے متفق نہیں تھا۔ کورونا کے باعث لوگ بے روزگار ہورہے ہیں، کورونا پر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ایک ماہ بعد کیا ہوگا، ایران میں تدفین کیلئے لوگ نہیں مل رہے، یونین کونسل منگا میں لاک ڈاؤن کے دوران کھانا پہنچاتے رہے، کورونا وائرس کےخلاف جہادمیں 7 سے 8ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکول کے بچوں نے ٹائیگربن کرشوکت خانم اسپتال کی مہم چلائی، ہماری سوچ کا محور غریب طبقہ ہے، پوش ایریاز اور گلی، محلوں کے لاک ڈاؤن میں فرق ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کو فلاحی ریاست بنایا، چین نے 70 کروڑ انسانوں کو غربت سے نکالا، ہندوستان میں غریبوں پر ظلم ہو رہا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی نے لاک ڈاؤن سے قبل انتظامات نہیں کئے، ملک بحران سے نکل تگڑا ہو جائے گا، احساس پروگرام سے رقم لینے والوں نے دل سے دعائیں دیں۔ 92 نیوز کی لائیو ٹیلی تھون میں کراچی سے جہانزیب نے ایک لاکھ، ماسکو سے نور حبیب شاہ نے 5 لاکھ، لاہور سے رانا وقار نے 10 لاکھ، کینیڈا سے جعفر حسین نے 25 ہزار ڈالر، ٹورنٹو ، کینیڈا سے رانا رئوف 35 ہزار ڈالر، جرمنی  سے طارق جاوید نے 2 ہزار یورو، جمشید گاچہ نے 15 لاکھ، اٹلی سے تنویرنے 500 یورو، دبئی سے صلاح الدین 20لاکھ، ٹورنٹو ، کینیڈا سے اظہر درانی نے 25ہزار ڈالر،لاہور سے منظوراحمد نے 10لاکھ، سیالکوٹ سے ذاکر نے 3 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔ دبئی سے شوکت بٹ نے ایک لاکھ درہم، چودھری نصراللہ وڑائچ نے 2 کروڑ روپے، متحدہ عرب امارات سے خان زمان نے 50 لاکھ، لندن سے چودھری رضوان نے 25 ہزار پاؤنڈ، واشنگٹن سے ساجد تارڑ نے 5 لاکھ، لندن سے زاہد بھٹی نے 10 ہزار پاؤنڈ، متحدہ عرب امارات سے ڈاکٹر عبداللہ نے 50لاکھ، لندن سے محمد عمران نے 10 ہزار پاؤنڈ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا گیا۔ کینیڈا سے تابش نے 15 ہزار ڈالر، برطانیہ سے حاجی منیر کا 25 ہزار پاؤنڈ، ہالینڈ سے شہزاد رانا کا 10 ہزار ڈالر، ملائشیا سے حاجی نذیر نے 10 لاکھ، لاہور سے چودھری ظہیر نے 10 لاکھ، لندن سے شیر محمد نے 25لاکھ پاؤنڈ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیہ کیے۔ مدینہ فاؤنڈیشن نے بھی وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالا، چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن نے 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ 92 نیوز کے ورکرز کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا گیا، 92 نیوز کے اینکر پرسن ہارون الرشید دو لاکھ، ڈاکٹر معید پیرزادہ اور ارشاد عارف کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا۔ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کیلئے 92 نیوز کی کامیاب ترین  لائیو ٹیلی تھون۔ دنیا بھر سے پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ٹیلی تھون میں مجموعی طورپر بیس کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے۔ 92 نیوز کی لائیو ٹیلی تھون میں ہر درد دل رکھنے والا پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور 00924235459837-8 پر شامل ہو۔ وزیراعظم ریلیف فنڈز پر ملکی تاریخ کی سب سے بڑی لائیو ٹیلی تھون برطانیہ، کینیڈا، یورپ، مڈل ایسٹ سمیت دیگر ممالک میں دکھائی جارہی ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی لائیو ٹرانسمیشن کا حصہ بننے کے لئے آپ 0092 42 35459837 اور-38 پر براہ راست کال کر سکتے ہیں۔ 92 نیوز ، لائیو ٹیلی تھون ، وزیراعظم ریلیف فنڈ ، پاکستانیوں ، بڑھ چڑھ کر عطیات ، لاہور آپ اپنا پیغام وٹس ایپ پر 0092 3331920279 اور 0092 3331920191 پر بھیجیں اور واٹس ایپ کال کے لئے 0092 3331920038 اور 0092 3331920048 ڈائل کریں۔ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیات نیشنل بینک آف پاکستان کے اکائونٹ نمبر4162786786 میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ https://twitter.com/92newschannel/status/1248592403407220736?s=20