Tuesday, May 21, 2024

92 نیوز کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امریکی الیکشن کی بھرپور کوریج

92 نیوز کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امریکی  الیکشن کی بھرپور کوریج
November 4, 2020

اسلام آباد(92 نیوز)امریکی صدارتی الیکشن میں 92 نیوز نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بھرپور کوریج  کی ، لمحہ بہ لمحہ خبریں اورغیر جانبدار تجزیئے  پیش کئے ۔ 92 نیوزاپنے ناظرین کومعلومات فراہم کرنے میں سب سےآگے رہا ۔

باخبر باوثوق 92 نیوز امریکی الیکشن کی کوریج میں بھی پاکستانی میڈیا پر بازی لے گیا ، غیر جانبدار معروف ماہرین کی ٹیم اپنے تجزیوں سے امریکی الیکشن اور اس کے نتائج کی وجہ سے دنیا پر ہونے والے اثرات کا خلاصہ کررہےہیں۔

92 نیوز کی امریکا میں رپورٹنگ ٹیم پل پل کی  خبر  ،لائیو ٹرانسمیشن اور ایز لائیوز کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر کے 92 نیوز کے ناظرین کو پہنچا رہی ہے۔

اس سے قبل یوکے الیکشن کی بھرپور کوریج میں بھی 92نیوز نے سبقت حاصل کی تھی ، امریکا میں سیاسی طبل جنگ بج چکا، اس کا نتیجہ کیا نکلے گا اس میں ابھی کچھ وقت باقی ہے لیکن عوامی رائے عامہ اور سرویز کیا کہتے ہیں وہ بھی 92 نیوز کی اسکرین پر سب سے پہلے ہی آئیں گے۔