Saturday, April 27, 2024

‏92 نیوز کی خبر پر ایکشن ، گورنر ہاؤس میں ہانیوالی میوزیکل نائٹ کا پروگرام منسوخ

‏92 نیوز کی خبر پر ایکشن ، گورنر ہاؤس میں ہانیوالی میوزیکل نائٹ کا پروگرام منسوخ
November 23, 2019
لاہور ( 92 نیوز) 92 نیوز کی خبر پر ایکشن ، گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس میں ہونے والی میوزیکل نائٹ کا پروگرام منسوخ کر دی ۔ ترجمان گورنر پنجاب نے تصدیق  کر دی ۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے میوزیکل نائٹ کے اشتہار چھپوا ئے گئے تھے جن کے مطابق میوزیکل نائٹ کا انعقاد کل پنجاب  گورنر ہاؤس میں ہونا تھا ، پنجاب حکومت کی جانب سے ناچ گانے کیلئے غیر ملکی بینڈ کو ہائر کیا گیا تھا ۔ 92 نیوز نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نام پر ناچ گانے کی محفل کا پردہ فاش کیا  اور سوال اٹھایا کہ یہ کیسا اظہار یکجہتی ہے ایک طرف  تو کشمیریوں بہن ، بیٹیوں کے سروں سے ردا چھینی جا رہی ہے ، ان کی عصمتوں کی پامالیاں کی جا رہی ہیں ، بیٹے سر عام بے دردی سے شہید کئے جا رہے ہیں اور دوسری طرف ان سے اظہار یکجہتی کے لئے  گورنر ہاؤس پنجاب میں رقص و سرود ، بینڈ باجے کا اہتمام کیا جا رہاہے ۔ گورنر پنجاب نے 92 نیوز کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کل بروز اتوار ہونے والی میوزیکل نائٹ کو منسوخ کر دیا ۔