Saturday, April 27, 2024

92 نیوز نے فنانس بل کی کاپی حاصل کرلی

92 نیوز نے فنانس بل کی کاپی حاصل کرلی
December 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چینل 92 نیوز نے فنانس بل کی کاپی حاصل کر لی۔ بل میں زیرو ریٹڈ انڈسٹری کے 6 آئٹمز پر جی ایس ٹی چھوٹ واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

بل میں امپورٹڈ فارمولا دودھ، سائیکلوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے۔ بلزیرو ریٹڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے ساڑھے 9 ارب روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔ 59 امپورٹڈ فوڈ آئٹمز پر دی گئی جی ایس ٹی چھوٹ بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی۔

بیکری آئٹمز، برانڈڈ فوڈ آئٹمز پر جی ایس ٹی چھوٹ واپس لینے کی تجویز دی گئی۔ پاور سیکٹر کے لیے امپورٹڈ مشینری پر بھی دی گئی چھوٹ واپس لینے کی تجویز دی گئی۔

امپورٹڈ موبائل فون پر 17 فیصد اضافی ٹیکس لگانے، گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایڈوانس ٹیکس میں 100 فیصد اضافے، غیر ملکی ٹی وی سیریلز اور ڈرامہ پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے اور 1000 سی سی سے زائد گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔