Friday, April 19, 2024

92 نیوز بستر پر پڑے کراچی کے 13 سالہ غریب طالبعلم کی آواز بن گیا

92 نیوز بستر پر پڑے کراچی کے 13 سالہ غریب طالبعلم کی آواز بن گیا
December 22, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں 13 سالہ طالبعلم کی زندگی کسی امتحان سے کم نہیں۔ ٹریفک حادثے میں کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تو بستر تک ہی محدود ہو گیا لیکن 92 نیوز نے آواز اٹھائی تو پاکستان تحریک انصاف نوٹس لیکر مدد کیلئے پہنچ گئی اور مکمل علاج کروانے کی ذمہ داری اٹھالی۔ سرجانی ٹاؤن کا رہائشی 13 سال کا زاہد شاہ ٹریفک حادثے کے باعث بستر تک ہی محدود ہوگیا اور مدد کیلئے پکارنے لگا۔ گھر کا واحد کفیل غبارے فروخت کرکے گھر چلاتا ہے، غربت کے باعث گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑ گیا۔ ٹریفک حادثہ زاہد شاہ کا عزم کمزور نہیں کر سکا۔ آج بھی ہمت جوان ہے اور تعلیم کا شوق پہلے سے بڑھ گیا۔ پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ پَھلوں کی پیٹیاں لیکر بچے کے گھر پہنچ گئے اور بیت المال  کی جانب سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے کے چیک بھی دیئے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے متاثرہ طالبعلم کے گھر گیس کا بل ادا کرکے گیس کنکشن بھی بحال کروایا۔