Wednesday, April 24, 2024

نائنٹی ٹو نیوز نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا ابتدائی پلان حاصل کرلیا

نائنٹی ٹو نیوز نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا ابتدائی پلان حاصل کرلیا
October 24, 2016
اسلام آباد(92نیوز)نائنٹی ٹونیوز نے تحریک انصاف کے دھرنے کا ابتدائی پلان حاصل کرلیا۔عمران خان کا کنٹینر فیض آبادسے زیرو پوائنٹ تک جائےگا۔ کھانے کا بندوبست واش رومزکاانتظام ہوگا وائی فائی موبائل چارجنگ کی سہولت کے ساتھ ساتھ میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔اسلام آباددھرنے کا آغاز ستائیس اکتوبرکولاہورسے پیدل مارچ سے ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے دھرنے کا سارا پلان92نیوز نے حاصل کرلیا پی ٹی آئی کی سٹریٹجی کمیٹی پلان کی آئندہ دو روز میں باضابطہ منظوری لے گی۔ ابتدائی پلان کے مطابق دھرنے کےلئے پورے ملک سے قافلے فیض آباد پہنچیں گے آغاز میں کنٹینر فیض آبادانٹرچینج پر لگے گا جہاں سے عمران خان کارکنوں کے ہمراہ زیروپوائنٹ پہنچیں گے یہاں لائٹس اور ساﺅنڈ سسٹم ہوگا شرکاءکےلئے کھانے کا بندوبست کیا جائیگا مردوں اور  خواتین کےلئے الگ الگ واش رومز ہونگےمیڈیکل کیمپ اور فرسٹ ایڈ کا انتظام بھی کیا جائیگا۔ تحریک انصاف اپنے کارکنوں کو سوشل میڈیا سے منسلک رکھنے کےلئے وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت بھی دیگی فیض آباد یا زیروپوائنٹ پر عمران خان کا کنٹینر دھرنے کے اختتام تک موجود رہیگا۔ اس حوالے سے لیگل ٹرانسپورٹ  میڈیکل اور فوڈ کمیٹیاں بھی بنائی جائینگی ۔پارٹی ذرائع کے مطابق 31اکتوبر تک دھرنے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے جائینگے۔ عمران خان نے سٹریٹجی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد انتظامی کمیٹی کو 10لاکھ افراد کےلئے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے سٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس میں قیادت نے واضح کیا کہ وزیراعظم کے احتساب سے پیچھے ہٹیں گے نہ حکومتی  ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونگے۔