Tuesday, April 16, 2024

سیالکوٹ : پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹونیوز کو موصول

سیالکوٹ : پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹونیوز کو موصول
October 17, 2016
سیالکوٹ (92نیوز)سیالکوٹ میں پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج  نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی ۔ڈاکو پولیس سے بھاگتا رہا اور بچنے کی کوشش میں ناکامی پر اپنے ہی سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کےمطابق مبارک پورہ میں  ڈاکو نے  اپنی  زندگی  ختم کرلی ۔ ہفتے کو  دو ڈاکو ریاض  نامی  شہر ی  کے گھر میں  گھس گٗے  اور  لوٹ مار  کرنے لگے  اسی  دوران  اہل علاقہ نے پولیس کو ا طلاع کردی  پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزموں کا تعاقب کیا تو ایک   ڈاکو  فرار ہو  گیا جبکہ  دوسرا  پولیس کے ہتھے چڑھنے لگا  تو اس نے پولیس کے ڈر سے اپنی کنپٹی میں گولی مار دی ۔ گولی سے   ڈاکو  موقع پر ہی دم توڑ گیا  جبکہ چند لمحے بعد پولیس بھی پہنچ گئی فائرنگ  کی  آواز سن کر  علاقے میں خوف و ہراس پھیل  گیا۔