Saturday, May 18, 2024

92 نیوز ناظرین کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اترا

92 نیوز ناظرین کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اترا
February 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز اپنے دیکھنے والوں کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اترا، ملک کا کوئی کونا کوئی گوشہ ایسا نہیں جو نائنٹی ٹو نیوز کی دسترس سے باہررہا ہو۔

نائنٹی ٹو نیوز وہاں بھی گیا جہاں کوئی اور نہ پہنچا اورعوام تک پہنچائی مکمل اور حقائق پر مبنی خبر، سچ کی تلاش میں نائنٹی ٹو نیوز مظلوم کی آواز بنا اور اسے طاقت کے ایوانوں تک پہنچایا۔

باخبر، باوثوق نائنٹی ٹو نیوز ہر محاذ پر آگے، سب سے پہلے خبریں نشر کرنے کا اعزاز، کراچی سے خیبر اور گوادر سے کشمیر تک ہر خبر کی کوریج، اقتدار کی غلام گردشوں سے عوامی ایشوز تک، ہرمحاذ پر نظر۔

وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کی خبر ہو یا ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر، نیب ترمیمی آرڈیننس یا عدالتی فیصلوں میں جعلسازی، رانا شمیم کا حلف نامہ اور کیس ہو یا من پسند بھرتیاں، آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ ہو یا اسلام آباد میں جنسی جرائم نائنٹی ٹو نیوز نے شہر اقتدار کا کوئی کونہ خفیہ نہ چھوڑا۔

بجلی کے بریک ڈاؤن سے لے کر اسٹاک مارکیٹ کا احوال، ڈالر کے ہر روز نئے نئے ریکارڈ ہوں یا گرین لائن بس سروس، ناظم جوکھیو کیس سمیت کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم، شاہ رخ جتوئی کی عیاشیاں اور شادی کے تیسرے دن نوجوان کا قتل، سندھ کے سیاسی ایوانوں سے لے کر اندرون سندھ سے بھرپور کوریج دی گئی۔

لاہور میں انارکلی دھماکے کی لمحہ بہ لمحہ بھرپور کوریج، ایم پی اے بلال یاسین کو ان کے حلقے میں ہی گولیاں ماردی گئیں۔ جوہرٹاؤن دھماکے کے پوشیدہ حصے بھی نائنٹی ٹو نیوز سامنے لایا۔ جہانگیر ترین گروپ کی علیحدگی اور ایاز صادق کے انکشافات، نائنٹی ٹو نیوز کی ٹیم نے ہر خبر پر نظر رکھی۔

افغانستان سے پل پل کی خبریں نائنٹی ٹو نیوز نے سب سے پہلے پہنچائیں، طالبان کی حکومت اور اس کو درپیش مسائل امریکا اور اتحادیوں کی روانگی میں مشکلات، قندوزمیں دھماکہ اور افغانستان سے شہریوں کا انخلا، پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف بھرپور کوریج دی گئی۔

جام کمال کی اقتدارسے بے دخلی اور عبدالقدوس بزنجو کا راج، بلوچستان میں سیاسی جوڑ توڑ، دھماکے اور سمندری طوفان کی کوریج کی گئی۔

ملتان سے سامنے آئے کرپشن کے درجنوں کیسز، اسکول ایجوکیشن کی بدحالی سے لے کر میاواکی جنگل منصوبےمیں رکاوٹیں، کچھ بھی ناظرین سے چھپنے نہ دیا۔

خیبرپختونخوا کی خواتین محتسب کے ادارے پر پانچ کروڑ کے اخراجات اورنتیجہ صفریہ احوال پہنچایا صاحبان اقتدارتک، کروڑوں کے اخراجات کے باوجود زرعی مشینری ناکارہ کیوں، پشاور سمیت صوبے میں جاری اہم ترقیاتی منصوبے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے رک کیوں گئے؟، نائنٹی ٹو نیوز نے ہر خبر عوام تک پہنچائی۔

فیصل آباد میں صارفین کیلئے اوور بلنگ ہو یا شادی شدہ جوڑے کی علاقہ بدری، خون کیسے چوری ہوتا رہا اور زرعی ادویات کس طرح پھلوں میں استعمال ہوئیں؟، سربازار خواتین نے کس طرح ڈرامہ لگایا، نائنٹی ٹو نیوز نے ملک بھر سے کوئی بھی اہم ایونٹ صرف نظرنہ کیا۔