Friday, May 3, 2024

92 فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کے لئے مسیحا بن گئی

92 فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کے لئے مسیحا بن گئی
August 27, 2022 ویب ڈیسک

ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) - 92 فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کے لئے مسیحا بن گئی، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے سیلاب متاثرین 92 فاؤنڈیشن کی خدمات کے معترف نکلے۔

مشکل کی گھڑی میں 92 فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا، 92 فاؤنڈیشن کی ٹیم صوبائی وزیر خزانہ کے ساتھ فاضل پور ریلوے اسٹیشن پہنچی تو درجنوں کی تعداد میں موجود سیلاب متاثرین حکومتی عدم توجہی پر احتجاج کرنے لگے تاہم سیلاب متاثرین دن رات خدمت کرنے پر 92 فاؤنڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے رہے۔

92 فاؤنڈیشن پر عزم ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔