Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

92 نیوز نے کلوکارہ ریشماں کی ہم آواز اور ہم شکل ڈھونڈلی

92 نیوز نے کلوکارہ ریشماں کی ہم آواز اور ہم شکل ڈھونڈلی
March 29, 2021

لاہور ( 92 نیوز) گلوکارہ ریشماں کو ہم سے بچھڑے کئی برس ہو گئے ہیں لیکن 92 نیوز نے ڈھونڈ نکالی ، ریشماں کی ہم آواز اور ہم شکل جو صورت بھی ریشماں جیسی اور آواز بھی بلبل صحرا کی رکھتی ہیں۔

لاہور کی جھونپڑیوں سے اٹھتی یہ سحر انگیز آواز  گلوکارہ ریشماں کی نہیں بلکہ اس آواز کی مالک ہیں جھونپڑیوں کی رہائشی ممتاز بی بی ہے ۔ 35 سالہ ممتاز صرف آواز ہی نہیں بلکہ شکل سے بھی ریشماں کی پرچھائی ہیں ۔

ریشماں کے اونچے پنجابی سر، یا دھیمے اردو گانے،ممتاز گاتی ہیں تو کمال کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا گانا کسی سے سیکھا نہیں ریشماں کی آواز میں گا کر اچھا لگتا ہے۔ ممتاز کسی بڑے پلیٹ فارم کی تلاش میں ہیں جہاں وہ موسیقی کے چمکتے افق پر جگمگا سکیں۔

بلبل صحرا تو اپنے مداحوں کو لمبی جدائی دے گئی۔لیکن کی ہم آواز ممتاز دنیا میں ان کی یاد تازہ رکھنے کے لئے پر عزم ہیں ۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔