Wednesday, October 5, 2022

92 نیوز کے رپورٹر چاند نواب نے منفرد اسٹائل سے پھر میلہ لوٹ لیا

92 نیوز کے رپورٹر چاند نواب نے منفرد اسٹائل سے پھر میلہ لوٹ لیا
کراچی (92 نیوز) 92 نیوز کے رپورٹر چاند نواب پھر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ رپورٹر چاند نواب نے منفرد اسٹائل سے پھر میلہ لوٹ لیا۔ 92نیوز کے نمائند چاند نواب اپنی منفرد رپورٹنگ اور دلچسپ انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ چاند نواب کے اس انداز کوسلمان خان اپنی فلم میں بھی استعمال کر چکے ہیں۔ حال ہی میں میاں شہبازشریف کے دورہ کراچی کے دوران سابق وزیر اعلیٰ کےسامنے ’کراچی کو کرانچی‘کہنے پر مرکز نگاہ بنے رہے۔ اس دوران کراچی میں پان کے کلچر کےحوالے سے ایک نیوز پیکج کی شوٹنگ کے دوران چاند نواب  کے بار بار ری ٹیک کی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ چاند نواب کی ویڈیو اس وقت دنیا بھر میں پسند کی جارہی ہے اور لوگ اسے بے پناہ پسند کر رہے ہیں۔