Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

92 نیوز کی چھٹی سالگرہ پر حکومتی عہدیداران و سیاسی شخصیات کی مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار

92 نیوز کی چھٹی سالگرہ پر حکومتی عہدیداران و سیاسی شخصیات کی مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار
February 6, 2021

لاہور (92 نیوز) 92 نیوز کی چھٹی سالگرہ پر حکومتی عہدیداران اور سیاسی شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ 

نائنٹی ٹو نیوز کی چھٹی سالگرہ پر پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی نے مبارکبادیں دیں، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا نائنٹی ٹو نیوز نے محنت، لگن اور سچائی سے کام کیا، نیک خواہشات چینل کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نائنٹی ٹو نیوز کے ذمہ دارانہ صحافتی کردار کے معترف،، بولےنائنٹی ٹو نیوز صحافتی دنیا میں بہترین اضافہ ہے جو حقائق کو احسن طریقے سے بیان کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نائنٹی ٹو نیوز کی چھٹی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ٹیم نائنٹی ٹو نیوز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نائنٹی ٹو نیوز بہترین کام کررہا ہے۔ کہا کہ اُن کا مکمل تعاون نائنٹی ٹو نیوز کے ساتھ ہے۔ اِس موقع پر بیورو چیف پشاور ممتاز بنگش کے ساتھ نائنٹی ٹو نیوز پشاور کی ٹیم بھی موجود تھی۔ بیورو چیف ممتاز بنگش نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے گفتگو بھی کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال بھی نائنٹی ٹو نیوز کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نائنٹی ٹو ہر ایشو کی نشاندہی کرتا ہے۔ اِس موقع پر بیورو چیف کوئٹہ خلیل احمد اور ٹیم نائنٹی ٹو نیوز بھی اُن کے ساتھ موجود تھے۔

نائنٹی ٹو نیوز کی چھٹی سالگرہ پر گورنرز نے مبارکبادیں دیں، گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا نائنٹی ٹونیوز بہت اچھا پرفارم کر رہا ہے، نیک تمنائیں چینل کے ساتھ ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل بولے نائنٹی ٹو نیوز نے محنت اور لگن سے ترقی کی منزلیں طے کیں، دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے نائنٹی ٹو نیوز کی چھٹی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ جب بھی کسی خبر کی تصدیق کرنی ہوتی ہے نائنٹی ٹو نیوز دیکھتا ہوں۔ نائنٹی ٹو نیوز کا اعزاز ہے کہ پاکستان کا پہلا ایچ ڈی چینل ہے۔ اُنہوں نے نائنٹی ٹو نیوز کی چھٹی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین نے بھی نائنٹی ٹو نیوز کو چھٹی سالگرہ پر مبارکباد دی اور کیک کاٹا اور کہا کہ 6 سال کے کم عرصے میں نائنٹی ٹو نیوز بہت بڑا سفر طے کیا۔ جب بھی وقت ملتا ہے نائنٹی ٹو نیوز ہی دیکھتا ہوں۔ نائنٹی ٹو نیوز نے بلوچستان کے مسائل کو بہترین انداز میں اُجاگر کیا۔ اس موقع پر بیورو چیف کوئٹہ خلیل احمد اور ٹیم نائنٹی ٹو نیوز بھی اُن کے ساتھ موجود تھے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نائنٹی ٹو نیوز کو چھٹی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ کیک کاٹا اور کہا کہ نائنٹی ٹو نیوز کے مالکان اصل مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی دن رات محنت سے چینل نے ترقی کا سفر طے کیا۔ نائنٹی ٹو نیوز میرے لیے اپنے چینل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر نائنٹی ٹو نیوزمیڈیا گروپ سید عمر احمد اور ایڈیٹر روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز سعید خاور بھی موجود تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نائنٹی ٹو نیوز کو چھٹی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ اُمید ہے نائنٹی ٹو نیوز کی معیاری رپورٹنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نائنٹی ٹو نیوز کی ترقی کے لیے دُعاگو ہوں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نائنٹی ٹو نیوز کی چھٹی سالگرہ کا کیک کاٹا اور مبارکباد دی۔ اور کہا کہ خوشی ہے کہ چھ سالوں میں نائنٹی ٹو نیوز نے کامیابی سے ناظرین میں جگہ بنائی۔۔ نائنٹی ٹو نیوز کا ہر پروگرام عوام کی پسند ہے۔ اس موقع پر بیورو چیف ملتان فضیل ساہو اور ٹیم نائنٹی ٹو نیوز ملتان بھی اُن کے ساتھ موجود تھی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نائنٹی ٹو نیوز کو چھٹی سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ خود بھی نائنٹی ٹو نیوز کے ساتھ وابستہ رہے۔ نائنٹی ٹو کے ساتھ اُن کا بہترین وقت گزرا، سب نے مل کر نائنٹی ٹو نیوز کو پاکستان کا بڑا چینل بنایا۔ نائنٹی ٹو نیوز جیسی جدید ٹیکنالوجی کوئی اور متعارف نہیں کراسکا جو قابل تعریف ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے نائنٹی ٹو نیوز کی چھٹی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ کم عرصے میں نائنٹی ٹو نیوز نے نمایاں مقام پیدا کیا۔ نائنٹی ٹو نیوز عوام کو آگاہ رکھنے میں بہترین کردار ادا کررہا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نائنٹی ٹو نیوز کی چھٹی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ نائنٹی ٹو نیوز کا کردار قابل ستائش ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کی رپورٹنگ اور پروگرامز انتہائی معیاری ہیں۔ قومی ایجنڈے کو نائنٹی ٹو نیوز لیکر چلتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے نائنٹی ٹو نیوز کو چھٹی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بے باک صحافت کے چھ سال قابل تعریف ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز کے فیلڈ میں موجود رپورٹرز بہتر طریقے سے پُرفارم کررہے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی نائنٹی ٹو نیوز کو چھٹی سالگرہ پر مبارکباد، تقریب میں کامل علی آغا اور حافظ عمار یاسر نے بھی شرکت کی۔ پرویز الٰہی کہتے ہیں خبروں، تجزیئے اور مذہبی پروگرامز میں نائنٹی ٹو نیوز کا الگ مقام ہے۔ ذمہ دارانہ صحافت کی وجہ سے نائنٹی ٹو نیوز بڑا قومی چینل بن چکا۔

صوبائی وزیر کالونیز اینڈ کلچر میاں خیال احمد کاسترو بھی نائنٹی ٹو نیوز کی چھٹی سالگرہ میں شریک ہوئے۔ انہوں نے نائنٹی ٹو نیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور کہا کہ جتنی جلدی نائنٹی ٹو نیوز نے ترقی کی۔ کبھی کسی کو ایسے ترقی کرتے نہیں دیکھا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے ہر پہلو کو اجاگر کیا۔ نائنٹی ٹو نیوز ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔ اس موقع پر بیورو چیف فیصل آباد میاں شفیق بھی اُن کے ساتھ موجود تھے۔

سیاسی رہنماء چودھری شیر علی اور ایم پی اے میاں طاہر جمیل بھی نائنٹی ٹو نیوز کی چھٹی سالگرہ کے جشن میں شریک ہیں۔ انہوں نے نائنٹی ٹو نیوز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر بیورو چیف فیصل آباد میاں شفیق بھی اُن کے ساتھ موجود تھے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔