Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

92 نیوز کی چوتھی سالگرہ پر لاہور میں مرکزی تقریب کا انعقاد

92 نیوز کی چوتھی سالگرہ پر لاہور میں مرکزی تقریب کا انعقاد
February 6, 2019
 لاہور (92 نیوز) نائینٹی ٹو نیوز کی چوتھی سالگرہ کی مرکزی تقریب ہیڈ آفس لاہور میں منعقد کی گئی ۔ مرکزی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، گورنر پنجاب چودھری سرور ، وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور آئی جی پنجاب پولیس کے ساتھ ساتھ کئی اہم شخصیات نے شرکت کی اور نائینٹی ٹو نیوز کو کامیابیوں پر مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سرداد عثمان بزدار کے  92 نیوز کے ہیڈ آفس پہنچنے پر چیئرمین نائینٹی ٹو نیوز گروپ میاں محمد حنیف اور سی ای او نائینٹی ٹو نیوز گروپ میاں رشید سمیت 92 نیوز کی مینجمنٹ نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور قصیدہ بردہ شریف سے ہوا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، گورنر پنجاب چودھری سرور اور دیگر نے تالیوں کی گونج میں  کیک کاٹنے کی رسم ادا کی ۔ پھر نائینٹی ٹو نیوز کی کامیابیوں پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے جہاں نائینٹی ٹو نیوز کو پیش آنے والی مشکلات کا تذکرہ کیا وہیں چینل کو کامیابی کی مکمل کہانی کا نام دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے مخصوص انداز میں نائینٹی ٹونیوز اور اس کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھی چینل انتظامیہ کو  کامیابیوں پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی نے چوتھی سالگرہ پر مبارکباد دی  اور ایک شعر سے کامیابیوں کا ذکر کیا۔ مرکزی تقریب میں صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال  سمیع اللہ چودھری اور وزیر اواقاف سعید الحسن شاہ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی اور نائینٹی ٹو نیوز کی کامیابیوں کو سراہا جبکہ سی ای او میاں رشید نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سوینئر پیش کیا۔