Monday, September 16, 2024

92 نیوز کی سحری ٹرانسمیشن رحمتِ رمضان کامیابی سے جاری

92 نیوز کی سحری ٹرانسمیشن رحمتِ رمضان کامیابی سے جاری
June 7, 2018
لاہور (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز کی سحری ٹرانسمیشن رحمتِ رمضان کامیابی سے جاری ہے ۔ مقبول پروگرام میں آج حضور نبی کریم ﷺ کی رضاعی والدہ حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کی شان بیان کی گئی، نامورسکالرز نے حضرت حلیمہ سعدیہؓ کے مناقب پر روشنی ڈالی ۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں 92 نیوز کی سحر ٹرانسمیشن نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ آج کی سحری کے دوران سیدہ حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کی عظمت بیان کی گئی ۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری محمد کامران قادری نے حاصل کی ۔ پروگرام کے میزبان نذیر غازی نے حضرت حلیمہ سعدیہ ؓ کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریمﷺ  نے خاندان بنو سعد میں اپنی پرورش پر ہمیشہ ناز فرمایا ۔ پروفیسر سعید احمد خان نے حضرت حلیمہ سعدیہؓ ؓ کے مناقب بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عبدالمطلب کے ہمراہ جب وہ حضور نبی اکرم ﷺ کے  گھر تشریف لائیں اور اپنا ہاتھ نبی معظم ﷺ کے سینہ اطہر پر رکھا تو آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام آنکھیں کھول کر مسکرا دئیے ۔ اور اسی مسکراہٹ نے حضرت حلیمہؓ کا مرتبہ و مقام مقرر کر دیا تھا ۔