Monday, February 6, 2023

92 نیوز کی جوگیزئی کو گورنر نہ بنانے کی خبر سچ ثابت ہو گئی

92 نیوز کی جوگیزئی کو گورنر نہ بنانے کی خبر سچ ثابت ہو گئی
لاہور (92 نیوز) باخبر باوثوق، 92نیوز کی خبر ایک بار پھر سچ ثابت ہوئی۔ 92 نیوز نے گزشتہ روز ہی جوگیزئی  کو گورنر نہ بنانے کی خبر دی تھی۔ حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ امیر محمد خان جوگیزئی  کو گورنر بلوچستان کا عہدہ دینا محض تجویز تھی ، گورنر بلوچستان بنانے کا حتمی فیصلہ  نہیں ہواتھا، نیب کیس سامنے آنے کے بعد پارٹی نے نام واپس لینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ 92نیوز نے گزشتہ روز ہی جوگیزئی  کو گورنر نہ بنانے کی خبر دی تھی، نائنٹی ٹو نیوز کے اینکر پرسن ڈاکٹر دانش نے سٹوری بریک کی۔ امیر محمد خان نے ایک ویڈیو بیان میں  نیب سے کلیئرنس لینے کے بعد حلف  اٹھانے کی بات کی تھی۔ تاہم ترجمان حکومت  کی وضاحت کے بعد اب یہ معاملہ ختم ہو گیا ہے۔