Friday, September 13, 2024

92 نیوز کا پروگرام رحمت رمضان کامیابی سے جاری

92  نیوز کا پروگرام رحمت رمضان کامیابی سے جاری
June 15, 2018
لاہور (92 نیوز) رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں بھری ساعتوں میں نائنٹی ٹو نیوز کا پروگرام رحمت رمضان کامیابی سے جاری ہے۔ آج کے پروگرام میں رمضان المبارک میں کیا کھویا کیا پایا پرروشنی ڈالی گئی۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام رحمت رمضان سحر ٹرانسمیشن ناظرین کا پسندیدہ ترین پروگرام بن گیا۔ اسکالرز کی علمی گفتگو نے سب کو گرویدہ بنا لیا۔ پروگرام کا آغاز قاری محمد کامران قادری کی تلاوت سےہوا۔ پروگرام کے میزبان نذیر غازی نے پروگرام کے آغاز میں تیسوویں روزہ اور عید الفطر کی درمیانی رات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ رات سالانہ تقسیم تقریبِ روحانی انعامات ہے۔ پروفیسر ناصر محمود نے کہا کہ آج کی آنے والی رات لیلۃ الجائزہ یا لیلۃ الفطر ہے جو لیلۃ القدر سے کم نہیں، لیلۃ القدر کو ڈھونڈنا پڑتا ہے جبکہ اس رات کی تلاش نہیں کرنی پڑتی۔ ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے کہا کہ یہ وہ مہینہ ہے جو اہل ایمان کی زندگی میں ہر سال آتا ہے، یہ مہینہ ہمیں ڈسپلن سکھاتا ہے ۔ ڈاکٹر سعید احمد سعیدی نے کہا کہ رمضان میں انسان کے روحانی درجات بلند ہوتے ہیں۔ رمضان کی فیوض و برکات میں شامل ہے کہ انسان خیر اور بھلائی کا پرچار کرتا ہے۔ معروف قوال شیر میاں داد اور ہمنواؤں کی جانب سے پیش کئے گئے کلام نے بھی ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔