Friday, September 20, 2024

92 نیوز کا پروگرام رحمت رمضان پوری آب و تاب سے جاری

92 نیوز کا پروگرام رحمت رمضان پوری آب و تاب سے جاری
June 14, 2018
لاہور (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز کا پروگرام رحمت رمضان پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ سحر ٹرانسمیشن کے دوران علمائے کرام نے علم و حکمت کے موتی بکھیرے اور دیکھنے والوں کو گرویدہ بنا لیا ۔ پروگرام کے شرکا نے سحر ٹرانسمیشن میں علم کے پیاسوں کی پیاس بجھانے کا خوب انتظام کیا ہے ۔ آج کے پروگرام میں چاند کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ۔ پروگرام کے میزبان نذیر غازی نے آغاز کرتے ہوئے کہا کہ چاند رات روحانی فضیلتوں کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی رات ہے جس نے اس رات کا احترام کیا اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے ۔ معروف عالم دین ڈاکٹر سعید احمد سعیدی  نے کہا کہ مومن اور صاحب ایمان کی خوشی اور کرب کے لمحات اللہ کے تابع ہوتے ہیں ۔ اسکالر ذوالفقار مصطفیٰ ہاشمی نے کہا کہ چاند رات انعام اور عیدی ملنے کی رات ہے ۔ ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ یہ رات صلے کی جبکہ دن مغفرت کا ہے ۔ اس رات اللہ پاک اپنی عزت ، جلال ، کرم اور  بلند مقام کی قسم کھا کر مومن سے کہتا ہے کہ لوٹ جاؤ میں نے تم سب کو بخش دیا ہے ۔ پروگرام کے دوران معروف قوال شیر میاں داد قوال و ہمنواؤں نے بھی کلام پیش کر کے لوگوں کو دیوانہ بنا لیا ۔