Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نائنٹی ٹو نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں، چینی سرحد پر پھنسے 45 پاکستانیوں میں سے 9 اسلام آباد پہنچ گئے

نائنٹی ٹو نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں، چینی سرحد پر پھنسے 45 پاکستانیوں میں سے 9 اسلام آباد پہنچ گئے
April 14, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) نائنٹی ٹو نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ چینی سرحد پر پھنسے پینتالیس پاکستانیوں میں سے نو اسلام آباد پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن چین میں پھنسے پاکستانیوں سے رابطے میں ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چین کے علاقے سنکیاننگ میں خراب موسم کے باعث 45 پاکستانی پھنس گئے تھے۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن چین میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے چینی حکومت سے رابطے میں ہے۔ پہاڑی علاقے میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان کوششوں کے نتیجہ میں 9 پاکستانی آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق باقی پاکستانیوں کو بھی جلد وطن واپس پہنچا دیا جائے گا۔ دفتر خارجہ اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور تمام تر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔