Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

92نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد ددرگاہ لعل شہبا زقلندر کی بجلی بحال

92نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد ددرگاہ لعل شہبا زقلندر کی بجلی بحال
February 7, 2019
سیہون شریف( 92 نیوز) سیہون شریف میں درگاہ لعل شہبازقلندر  کی تین روز سے منقطع بجلی 92نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد بحال کر دی گئی ۔ تین روز سے  درگاہ لعل شہباز قلندر  کی بجلی بند تھی ، بجلی بندش سے سیہون شریف میں قائم درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر اور احاطے میں لگےتمام سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس غیر فعال تھے ۔ محکمہ اوقاف سیہون کے مطابق ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے درگاہ قلندر کی بجلی کامسئلہ پیدا ہوا،جسے ختم کردیا گیا۔ واضح رہے کہ 16 فروری 2017 کو بھی بجلی بند ہونے پر لعل شہباز کےمزار پر دھماکا ہواتھا جس میں سو زائرین شہید اور تین سو سے زائد زخمی  ہوئے تھے۔