کراچی (92 نیوز) - پاکستان پیپلزپارٹی 90 دن میں عام انتخابات کے انعقاد پر ڈٹ گئی۔
جمعہ کو بلاول ہاؤس کراچی میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور نگران حکومت کے حوالے سے غور کیا گیا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تاخیر کے خدشات ہیں، نقصان سب سے زیادہ پی پی پی کو ہوگا ردعمل فوری دیں۔ سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تصدیق کہ مردم شماری کی منظوری کے وقت طے ہوا، الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی۔
نئیر بخاری نے بتایا الیکشن کمیشن نے29اگست کو بلایاہ ہم اپنی تجاویز کو دینگے۔ جس کا جواب آنے پر ہم سی ای سی کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔
پیپلزپارٹی رہنماوں نے اعلان کیا کہ الیکشن کیلئے جلد ہی رکنیت سازی مہم شروع کرنے جارہے ہیں۔
اس سے قبل پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے آئین میں دی گئی مدت میں عام انتخابات پر زور دیا۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن 90 دن میں ہی ہونے ہیں۔ شیری رحمٰن نے کہا الیکشن میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔ کیئرٹیکر حکومت چیئر ٹیکر نہ بنے۔