Tuesday, June 18, 2024

90 کی دہائی کے سب سے بڑے فکسنگ اسکینڈل کے اہم کردار سلیم ملک نے معافی مانگ لی

90 کی دہائی کے سب سے بڑے فکسنگ اسکینڈل کے اہم کردار سلیم ملک نے معافی مانگ لی
April 26, 2020
کراچی (92 نیوز) 90 کی دہائی کے سب سے بڑے فکسنگ اسکینڈل کے اہم کردار سلیم ملک نے انیس سال بعد معافی مانگ لی۔ ایک ویڈیو پیغام میں فینز سے معافی بھی مانگ لی۔ پی سی بی اور آئی سی سی کو غیر مشروط تعاون کی یقین دہانی بھی کروا دی۔ سلیم ملک نے کہا کہ محمد عامر ، شرجیل خان کی طرح ان پر بھی کرکٹ کے دروازے کھولے جائیں۔ ادھر پی سی بی نے موقف اختیار کیا ہے کے سلیم ملک نے اب درست راستہ اختیار کیا ہے ، انکو اینٹی کرپشن یونٹ سے مکمل تعاون کرنا ہو گا۔ جتنی جلدی وہ تعاون کرینگے اتنی جلدی ان کا کیس آگے بڑھے گا۔