Tuesday, April 23, 2024

9 ویں اور 10 ویں کی کلاسز کل سے کورونا ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ

9 ویں اور 10 ویں کی کلاسز کل سے کورونا ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ
April 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) 9 ویں اور 10 ویں کی کلاسز کل سے کورونا ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 11 ویں اور 12 ویں تک کے تعلیمی ادارے بھی کل سےکھولے جائیں گے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی  میں ہنگامی اجلاس ہوا۔ چاروں صوبائی وزرائے تعلیم کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت ہوئی۔ پہلی سے آٹھویں تک اسکولز عید تک بند جبکہ 9 ویں اور 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 9 ویں سے 12 ویں تک کلاسز کے امتحانات نئے شیڈول کے مطابق ہونگے۔ امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہونگے۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کلاسز کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام صوبائی وزراء تعلیم نے بورڈز کلاسز شروع کرنے کی سفارش کی۔ اجلاس میں پہلی سے آٹھویں کلاس تک اسکولز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

این سی او سی حکام نے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیسز بڑھ رہے ہیں، ابھی تعلیمی ادارے نہ کھولیں تو بہتر ہو گا۔

 وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ او ، اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق  ہونگے۔ یہ امتحانات کسی قسم کی تاخیر کا شکار نہیں ہونگے۔ کورونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔