Friday, April 19, 2024

9 ماہ: 100 بڑی کمپنیوں کابعداز ٹیکس منافع 7.8 فیصد بڑھ گیا

9 ماہ: 100 بڑی کمپنیوں کابعداز ٹیکس منافع 7.8 فیصد بڑھ گیا
November 23, 2018
اسلام آباد (اے پی پی) رواں سال 2018ء کے ابتدائی 9 ماہ میں جنوری تا ستمبر کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں رجسٹرڈ 100 بڑی کمپنیوں کے بعد از ٹیکس منافع میں 7.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2018ء میں جنوری تا ستمبر کے دوران 100 میں سے 96کمپنیوں کے منافع میں7.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس سے ان کمپنیوں کا حاصل کردہ بعد از ٹیکس مجموعی منافع 480.4 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے جبکہ سال 2017ء کے اسی عرصہ میں ان کا منافع 445.5 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح سال 2017ء کے مقابلہ میں رواں سال میں جنوری تا ستمبر 2018 ء کے دوران کمپنیوں کے بعد از ٹیکس منافع میں 34.9 ارب روپے یعنی 7.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔