9 مئی واقعات، شیخ رشید، راشد شفیق کی ضمانتوں میں 25 نومبر تک توسیع
راولپنڈی (92 نیوز) - 9 مئی واقعات میں شیخ رشید احمد اور راشد شفیق کی درخواست ضمانتوں میں 25 نومبر تک توسیع کردی گئی۔
9 مئی واقعات میں ضمانتوں کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کہتے ہیں، چلے سے 3 دن پہلے مجھ پر ایک بھی مقدمہ نہیں تھا، اس کے بعد 68 کیسز اب تک میدان میں آ چکے ہیں۔ ہفتہ میں ساری دنیا میں پتہ چل جائے گا کہ ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں۔