Thursday, May 2, 2024

تحریک انصاف پر پابندی کا جائزہ لیا جارہا ہے، خواجہ آصف

تحریک انصاف پر پابندی کا جائزہ لیا جارہا ہے، خواجہ آصف
May 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے تحریک انصاف پر پابندی کا جائزہ لیا جارہا ہے، اگر ایسا فیصلہ ہوا تو پی ڈی ایم کا مشترکہ ہوگا۔ 

بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے گھناؤنے مقاصد تھے، کچھ سرکاری، اکثر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ گرفتار ملزمان بتا رہے ہیں کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی، دہشت گردانہ کارروائیوں کی ایک سال سے منصوبہ بندی ہورہی تھی، 9 مئی کے واقعات میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا۔

وزیرِدفاع نے کہا ابھی تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، جائز ہ لیا جا رہا ہے، حتمی فیصلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ عمران خان کے جو عزائم ہیں وہ کسی پاکستانی کے نہیں ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حوالے سے عسکری قیادت کے تحفظات ہیں، بھرپور اقدامات سے عسکری اداروں کی تعظیم یقینی بنائیں گے۔ 14،13 دن ہوگئے، عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت نہیں کی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان کے کئے گئے فیصلوں کا بوجھ اس کی پارٹی نہیں اٹھا سکے گی، ان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے لوگ ساتھ چھوڑتے جا رہے ہیں۔ انکے اُٹھائے گئے اقدامات سے بھارت میں خوشیاں منائیں گئیں۔