Friday, April 19, 2024

9 جنوری سے کاؤنٹ ڈاون شروع اور اپریل میں ختم ہو جائے گا، شیخ رشید

9 جنوری سے کاؤنٹ ڈاون شروع اور اپریل میں ختم ہو جائے گا، شیخ رشید
January 6, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے جنیوا میں سیلاب زدگان کی امداد کی بجائے شریف برادران اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

اپنے ٹویٹ میں لکھا 9 جنوری سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع اور اپریل میں ختم ہو جائے گا۔ فالودے، پاپڑ والوں کے نام سے لوٹنے والے اب سندھ موٹروے پر اپاہجوں کے شناختی کارڈ پر لوٹ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ کے بیانات جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہید کا کیس جان پکڑ گیا ہے، سپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈیننس، اوورسیز ووٹ پر بھی عنقریب فیصلہ دے گی۔