Friday, September 30, 2022

86 سال بعد آیا صوفیا مسجد کھل گئی ، نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع

86 سال بعد آیا صوفیا مسجد کھل گئی ، نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع
 استنبول (92 نیوز) 86 سال بعد آیا صوفیا مسجد کھل گئی۔ اللہ اکبر کی صدائیں، تلاوت کلام پاک سے دل معطر ہوئے۔ آیا صوفیا مسجد میں نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع ہوا۔ قسطنطنیہ کی فتح کی علامت مسجد آیا صوفیا میں فرزندان اسلام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امڈ آیا۔ ترک صدر کی آمد پر نعرہ تکبیر کی گونج سنائی دی۔ طیب اردوان اور مسجد میں موجود تمام افراد نے سجدہ شکر ادا کیا۔ سلطنت عثمانیہ کے عروج کی نشانی کی دوبارہ مسجد میں تبدیلی پر ترک عوام خوشی سے نہال ہے۔ فرزندان اسلام کا جذبہ ایمانی قابل دید ہے۔ 86 سال بعد پہلی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے شہریوں نے رات آیا صوفیا کے باہر گزاری۔ مسجد میں خواتین کے لیے الگ انتظام کیا گیا تھا۔ کورونا وبا کے باعث سماجی فاصلوں کا بھی خیال رکھا گیا۔