Wednesday, April 24, 2024

80 لاکھ کشمیریوں کو قید کرنے والا بھارت خود بھوک و افلاس کی فہرست میں پہلے نمبر پرآ گیا

80 لاکھ کشمیریوں کو قید کرنے والا بھارت خود بھوک و افلاس کی فہرست میں  پہلے نمبر پرآ گیا
October 16, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) 80 لاکھ کشمیریوں کو قید کر کے کھانا پانی بند کرنے والا بھارت خود بھوک و افلاس کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔ سب سے بڑی نام نہاد جمہورت اور معاشی میدان میں بہتر کارکردی کا ڈھونگ کرنے والی  بھارتی سرکار کا گلوبل ہنگر انڈیکس نے پول کھول دیا۔ بھوک افلاس کی فہرست میں بھارت جنوبی ایشیا میں پہلے نمبر پر آگیا۔ مودی کا اقوام متحدہ میں خطاب جھوٹ کا پلندا ثابت ہوا۔ مودی نے ترقی کے جو دعوے کئے نئی ری سرچ نے بی جے پی حکومت کے منہ پر دے مارے۔ نہ غربت کم ہوئی ، نہ ترقی کی شرح بڑھی اور نہ ہی بھارتیوں کو روز گار مل سکا۔ سال 2018 میں بھارت 117 ممالک کی فہرست میں 95 نمبر تھا جو 2019 میں تنزلی کے بعد 102 پر آگیا۔ آئرش ایڈ ایجنسی کنسرن ورلڈ وائڈ اور جرمنی کی تنظیم ویلٹ ہنگر ہائلف کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کی گئی اس رپورٹ میں بھارت میں بھوک کی سطح کو سنگین قرار دیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان میں حالات کافی حد تک بہتر ہوئے۔ گلوبل ہنگر انڈیکس میں پاکستان جو گذشتہ برس 106 نمبر پر تھا 14 درجے بہتری سے 94 نمبر پر آگیا ہے۔