Saturday, April 20, 2024

7رمضان کو چاند خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا ، ماجد ابو زاہرہ

7رمضان کو چاند خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا ، ماجد ابو زاہرہ
April 28, 2020
 جدہ (92 نیوز) جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ نے کہا 7 رمضان کو چاند خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔ ماجد ابو زاہرہ نے کہا چاند رات کو 11 بج کر 39 منٹ پر مکّہ مکّرمہ کے افق پر نظر آئے گا۔ چاند 47.8 فیصد روشن اور سورج سے 387154 کلو میٹر دوری پر ہو گا۔ چاند کی مدد سے قبلے کا رخ آسانی سے متعین کیا جا سکتا ہے۔ 6 مارچ کے بعد رواں برس چاند دوسری مرتبہ خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔