Thursday, May 9, 2024

77 ویں سالانہ گولڈن گلوب ایوارڈز ، بہترین فلم کا ایوارڈ نائنٹین سیون ٹین نے اپنے نام کر لیا

77 ویں سالانہ گولڈن گلوب ایوارڈز ، بہترین فلم کا ایوارڈ نائنٹین سیون ٹین نے اپنے نام کر لیا
January 6, 2020
 لاس اینجلس (92 نیوز) کیلی فورنیا میں 77 ویں سالانہ گولڈن گلوب ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب ہوئی۔ بہترین فلم کا ایوارڈ جنگی مناظر پر مبنی نائنٹین سیون ٹین نے اپنے نام کر لیا۔ 77 ویں سالانہ ایوارڈز شو کے دوران 25 مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ بیسٹ فلم کا اعزاز پہلی جنگ عظیم  کے ایک معرکے پر بنی فلم نائنٹین سیونٹین نے اپنے نام کر لیا۔ زینی زیلگویر بہترین اداکارہ اور سائیکو تھرلر فلم جوکر میں مرکزی کردار نبھانے والے ویٹرن ایکٹر جیکوئن فونکس  بہترین اداکار کا ایوارڈ لے اڑے۔ بہترین میوزیکل کامیڈی فلم کا اعزاز ونس اپان اے ٹائم ان ہالی ووڈ کے حصے میں آیا۔ راکٹ مین کے اداکار توران ایجرٹن کو بہترین میوزیکل فلم ایکٹر اور دی فئیرویل کی ایکٹرس آکافینا کو اسی کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ لاراڈیرن بہترین معاون اداکارہ اور براڈ پٹ  بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ لے اڑے۔ غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کا ایوارڈ جنوبی کوریائی فلم پیراسائٹ کے نام رہا جبکہ نائنٹین سیونٹین کے ڈائریکٹرسیم مینڈس کو بہترین فلم ڈائریکٹر کا ایوارڈ ملا۔ اداکار ٹام ہینکس کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔