Sunday, September 8, 2024

76 ویں یوم آزادی پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ، آرمی چیف مہمان خصوصی ہونگے

76 ویں یوم آزادی پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ، آرمی چیف مہمان خصوصی ہونگے
August 13, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ہونگے۔

پاکستان کی 76 ویں سالگرہ پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار آزادی پریڈ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ تقریب تیرہ اور چودہ اگست کی درمیانی شب منعقد کی جائے گی۔ مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ہوں گے۔

تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندارمظاہرہ پیش کریں گے۔ اس موقع پر سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

یہ تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہار ہو گا کہ پاکستانی قوم ایک زندہ دل قوم ہے جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پُرجوش انداز میں مناتی ہے۔ جشن آزادی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ “پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔