Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قندیل بلوچ قتل کیس : ملتان پولیس نے مفتی عبدالقوی کو بری الزمہ قرار دیدیا

قندیل بلوچ قتل کیس : ملتان پولیس نے مفتی عبدالقوی کو بری الزمہ قرار دیدیا
July 30, 2016
ملتان (92نیوز) ملتان پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو بری الزمہ قرار دے دیا ہے جبکہ قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزم عارف کو بیرون ملک سے انٹر پول کے ذریعے لانے پر غورشروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب دوران تفتیش ملزم حق نواز نے مزید چار رشتہ داروں کو قتل میں ملوث قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس کے سلسلے میں پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روز چھ سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھیجا تھا۔ ذرائع کے مطابق مفتی عبدالقوی کے جواب کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے انہیں قندیل قتل کیس سے بری الزمہ قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب قندیل کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالے ملزم عارف کی سعودی عرب سے واپسی کے لیے بھی انٹرپول سے مدد لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ دوران تفتیش ملزم حق نواز کی جانب سے مزید انکشافات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے مزید چار رشتہ داروں کو بھی قتل کی واردات میں ملوث قرار دے دیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب عدالت نے ملزم حق نواز کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔ ملزم 30جولائی تک عبوری ضمانت پر تھا۔ ماڈل قندیل بلوچ کو 15 اور 16 جولائی کی درمیانی شب بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ قتل کے اصل محرکات کب تک سامنے آتے ہیں۔