Thursday, March 28, 2024

75 فیصد بچیاں اور 45 فیصد بچے منشیات کے عادی ہیں ، شہریار آفریدی کا انکشافات

75 فیصد بچیاں اور 45 فیصد بچے منشیات کے عادی ہیں ، شہریار آفریدی کا انکشافات
December 18, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِ مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا بڑے بڑے اسکولوں میں منشیات بک رہی ہیں۔ اسلام آباد کے اسکولوں میں پچھتر فیصد پچیاں جبکہ پینتالیس فیصد لڑکے منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں پولیس لائن میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے بتایا اسلام آباد کے اسکولوں میں پچھتر فیصد لڑکیاں جبکہ پینتالیس فیصد لڑکے کرسٹل آئس استعمال کرتے ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نازیبا وڈیوز پر بھی سخت ترین کارروائی کر رہے ہیں۔ سرگودھا میں چونسٹھ ہزار وڈیوز برآمد کی گئیں۔ ہمیں بچوں کو موبائل یا دیگر اشیا دینے سے پہلے یہ بھی جاننا ہو گا کہ بچے اسے کیسے استعمال کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کی جانب سے کیمرہ مین صحافی کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر صحافیوں نے خاموش احتجاج ریکارڈ کرایا۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ  کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو کیمرہ مین پر تشدد میں ملوث تمام مطلوب ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔