Friday, April 19, 2024

75 ویں یوم آزادی کی خوشیوں پر مہنگائی حاوی، قومی پرچم اور آرائشی سامان مہنگا

75 ویں یوم آزادی کی خوشیوں پر مہنگائی حاوی، قومی پرچم اور آرائشی سامان مہنگا
August 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - 75 ویں یوم آزادی کی خوشیوں پر مہنگائی حاوی ہوگئی، قومی پرچم اور آرائشی سامان مہنگا ہوگیا، شہری قوت خرید نہ ہونے کا رونا رونے لگے، دکاندار کہتے ہیں کہ مہنگا سامان خرید کر سستا کیسے بیچیں؟

75 ویں یوم آزادی کی خوشیوں پر مہنگائی کی اوس پڑ گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماضی قریب کے بے پناہ اضافے اور ڈالر کی بلند پرواز سے عوام کی قوت خرید بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔

اس مہنگائی کا اثر یوم آزادی کی تیاریوں پر بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔ 14 اگست کی خوشیوں کے لیے جگہ جگہ آرائشی سامان کے اسٹال تو نظر آتے ہیں مگر خریداروں کا رجحان نہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ مہنگائی نے قوت خرید ختم کردی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی سامان مہنگا مل رہا ہے، سستا کیسے بیچیں؟

مارکیٹ کے مطابق درمیانے درجے کا قومی پرچم ایک ہزار سے 1500 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔

موتیوں اور ستاروں سے تیارکردہ پرچم کی قیمت 3 ہزار تک ڈیمانڈ کی جا رہی ہے۔ درمیانے درجے کے پرچم کے 2 ہزارروپے مانگے جا رہے ہیں۔

میٹل کا چھوٹا پرچم 30 سے 40، ٹوپی 100 سے 400 روپے، سبز ہلالی پرچم والی شرٹ 500 سے ہزار تک فروخت کی جارہی ہے۔