Saturday, April 27, 2024

75 واں یومِ آزادی، مزارِقائد اور مزارِاقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقاریب

75 واں یومِ آزادی، مزارِقائد اور مزارِاقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقاریب
August 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی/ لاہور (92 نیوز) – ملک بھر میں 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ مزارِقائد اور مزارِاقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔

کراچی میں مزارِقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈی کموڈور محمد خالد مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

لاہور میں مزار اقبال پربھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے میجر جنرل شہباز خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ میجر جنرل شہباز خان نے مزار پر پھول چڑھائے۔ پاکستان آرمی کے چاق چوبند دستے نے مزارِاقبال پر گارڈ ز کے فرائض سنبھال لیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزارِاقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پرچم کشائی کی۔

ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ شہروں، گلیوں اور گھروں پر قومی پرچم آویزاں کیے گئے ہیں۔ یوم آزادی پر صدر اور وزیراعظم نے پوری قوم کو مبارک باد دی ہے۔